ساؤتھ انڈین فلموں کے مقابلے میں ہندی فلموں کو ترجیح دیتا ہوں، پنکج ترپاٹھی

ممبئی: پنکج ترپاٹھی نے تیلوگو اور ملیالم فلموں میں کام کی متعدد پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی اداکار پنکج ترپاٹھی نے ساؤتھ انڈین فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تیلوگو اور ملیالم فلموں کی کام کرنے کی متعدد بار پیشکشں ہوئی لیکن میں نے رضامندی ظاہر نہیں کی کیوں کہ میں ہندی فلموں میں کام کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔

بالی ووڈ اداکار پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ میں دوسری زبانوں میں جذبات کا اظہار بہتر انداز میں نہیں کرپاؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*