گلیانہ (کراٸم رپورٹر )ٹرانسفارمر کی درستگی کےنام پر واپڈا اہلکاروں کی لوٹ مار جاری
متعلقہ محکمہ غیر قانونی ورکشاپس کے خلا ف کارواٸی کرنے سے بھی گریزاں
چیف ایگزیکٹو گیپکو نوٹس لیں
تفصیل کے مطابق کھاریاں ،لالہ موسی ،کوٹلہ میں غیر قانونی ورکشاپ قاٸم ہیں واپڈا اہلکار ٹرانسفارمر سرکاری طور پر ٹھیک کرانے کے بجاٸے ان غیر قانونی ورکشاپ میں بھیج دیتے ہیں اور ٹرانسفامر درستگی کے نام پرعوام سے پچیس پچیس تیس تیس ہزار روپے بٹورے جارہے ہیں ۔واپڈا اہلکاروں اور ورکشاپ مالکان کی ملی بھگت سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ۔متعلقہ محکمے کا ان کے خلاف کارواٸی نہ کرنا ایک والیہ نشان ہے ۔واپڈا اہلکار اتنی تکلیف نہیں کرتے کہ ٹرانسفامر سرکاری گاڑی پر ورکشاپ لے جاٸیں ۔عوام رکشہ پر ٹرانسفامر رکھ کر لےجانے پر مجبور ہیں
ان غیر قانونی ورکشاپوں پر کام کرنے والے ملازمین کو عوام واپڈا اہلکار ہی سمجھتے ہیں ۔جتنے بھی ٹرانسفامر چوری ہوٸے ہیں آج تک کوٸی بھی برآمد نہیں ہوا اور نہ ہی ان غیرقانونی ورکشاپ مالکان اور ملازمین سے تفتیش نہیں کی گٸی
چیف ایگزیکٹو گیپکو سے اپیل ہے کہ اس کا نوٹس لیا جاٸے اور ان غیرقانونی ورکشاپس کو بند کرایا
گلیانہ کرائم رپورٹر بے نقاب نیوز انٹرنیشنل
