گلیانہ (راجہ عامر محمود سے) تھانہ ککرالی کے گاؤں موضع سریعہ کا نوجوان ذیشان ولد محمد شریف نا معلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتل.تھانہ ککرالی کے گاؤں موضع سریعہ میں 26سالہ نوجوان ذیشان شریف ولد محمد شریف حجام کو گھر جاتے ہوۓ قبرستان کے قریب گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا.
گلیانہ:موضع سریعہ میں 2سال قبل ماں اور بیٹے کو بے دردی سے قتل کیا گیا جن کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے. گلیانہ:وقوعہ کی اطلاح ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور علاقہ کی عوام بڑی تعداد جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی.
گلیانہ:تھانہ گلیانہ اور تھانہ ککرالی کئی روز سے لیاری بن چکا ہے دونوں تھانوں میں کچھ ہی روز میں نصف درجن سے زیادہ لوگ قتل ہو چکے ہیں.
گلیانہ:انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی عوام کا پے در پے قتل ہوتے ہوۓ تماشہ دیکھ رہی ہے.
گلیانہ:عوام کا ڈی پی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں تھانوں میں سیاسی اثرورسوخ سے ہٹ کرقابل افسر تعینات کئیے جائیں تاکہ جو خوف و حراس عوام میں بڑھ رہا ہے اس کو ختم کیا جا سکے.
