(چیف ایڈیٹر کرائم سیل پنجاب)(راجہ عامر محمود سے) گلیانہ چوہدری حاجی محمد حسین بانی ادارہ الکلیة الغوثیہ ڈھل ککہ اس دارفانی سے کوچ کر گئے
مرحوم حاجی محمد حسین کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری شخصیت چوہدری سکندر حسین ،چوہدری عمران حسین طیب پٹرولیم گلیانہ ، چوہدری محمد زمان،چوہدری محمد فرمان،چوہدری امان اللہ کے والد محترم چوہدری حاجی محمد حسین بانی ادارہ الکلیتہ الغوثیہ ڈھل ککہ اس دارفانی سے کوچ کر گئےان کی نماز جنازہ ڈھل ککہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ پیر سید زاہد صدیق شاہ صاحب زیب آستانہ عالیہ بولنے شریف نے پڑھائی ۔نماز جنازہ میں گلیانہ پریس کلب اور علاقہ بھر سے سیاسی سماجی ،صحافی برادری ،کاروباری اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ہر دل غمگین اور ہر آنکھ اشک بار تھی ۔مرحوم نیک انسان ،اعلی اخلاق اور اوصاف کے مالک تھے ۔ان کی زندگی دین اسلام کے لیے وقف تھی ،ان کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔اللہ تعالیٰ ان کی بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
