گلیانہ پریس کلب اہم اجلاس محمد شہبازصدر اوروقار قادری جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب

گلیانہ پریس کلب اہم اجلاس محمد شہبازصدر اوروقار قادری جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب ہوگٸے چیٸرمین مجلس عاملہ چودھری خالد پرویز نے اعلان کیا ۔گزشتہ روز گلیانہ پریس کلب کا اہم اجلاس زیر صدارت قیصراسماعیل صدر گلیانہ پریس کلب انعقاد پزیر ہوا جس میں تمام ممبران نے قیصر اسماعیل کی گزشتہ سال کی کارگردگی کو بھر پور انداز میں سراہا اورکہا کہ قیصر اسماعیل نے بطور صدر اپنی ذمہ داریاں بڑے اچھے انداز میں نبھاٸی ہے اور گلیانہ پریس کلب کے وقار میں اضافہ کیا ہے
اس موقع پر قیصر اسماعیل نے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گٸی تھی میں نے اپنی بساط کے مطابق اسے نبھانے کی کوشش کی ہے ۔تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا
قیصر اسماعیل نے اختیارات چیٸرمین مجلس عاملہ کے سپرد کرکے کابینہ تحلیل کردی ۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ہدیہ نعت بھی پیش کی گٸی ۔چیٸرمین مجلس عاملہ چودھری خالد پرویز نے نٸی کابینہ کے لٸے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں حاجی نعیم اقبال ،ملک فیصل عباس ، قیصر اسماعیل شامل تھے نے ہر ممبران سے علیحدہ علیحدہ خفیہ طور پر راٸے لی اور سفارشات مجلس عاملہ کو پیش کیں ۔اجلاس میں آصف عطاری ،ذوالفقاربٹ ،راجہ جاوید اقبال ،ڈاکٹرنزاکت ،حاجی محمد یوسف،چودھری عمر وقاص بھی شریک تھے۔تمام ممبران نے نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*