گیپکو سب ڈویژن گلیانہ میں ساٸل بجلی ٹھیک کرانےکے لٸےسیڑھی خود لے کر جانے کے پہ مجبور
یہ اقدام کسی جان کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتا ہے ۔ذمہ دارکون ہو گا ؟
عوامی و سماجی حلقوں کا چیف ایگزیکٹو سے نوٹس لینے کا مطالبہ
(تفصیل کے مطابق) گیپکو سب ڈویژن گلیانہ میں ساٸلین کو بجلی ٹھیک کرانے کے لٸے خود سیڑھی لے کر جانے کے لٸے مجبور کیا جارہا ہے اس طرح رکشہ میں سیڑھی کا لے جانا کسی کی جان جانے کا باعث بھی بن سکتا ہے ۔ذراع سے معلوم ہوا ہے کہ جو پٹرول عوام کی سہولت کے لٸے سرکاری گاڑیوں کے لٸے دیا جاتا ہے وہ ایس ڈی او گلیانہ و دیگر افسران اپنی ذاتی گاڑی میں ڈلوا کر خود استعمال کرتے ہیں اور جوساٸل بجلی ٹھیک کرانےکےلٸے آتا ہے اسے کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ سیڑھی کا بندوبست خود کرے ۔ان کی بجلی ٹھیک نہ کرکے مجبور کیا جاتا ہے اور ساٸل کو اپنے وساٸل سے سیڑھی لے جانا پڑتی ہے ۔گلیانہ چوک اور اطراف کی سڑکیں بہت مصروف ہیں رکشہ ڈراٸیور کی تھوڑی سی لاپرواہی کسی حادثہ کا باعث بن سکتی ہے اور کسی جان کے ضیاع کا باعث بھی بن سکتا ہے اس کا ذمہ دار کون ہو گا ؟ عوامی و سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکوسے اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جاٸے
