اے سی کھاریاں ایک نظر ادھر بھی، کو ٹلہ مین روڈ پرتجاویزات مافیا کا راج ٹریفک جام معمول بن گیا۔ گراں فروشوں کی انت، آٹا بہران،سبزی فروٹ کے من مانے ریٹ کوٹلہ مسائلستان بن گیا۔،کوٹلہ مین روڈ پر سارا دن ٹریفک جام معمول بن چکاہے جس کی بڑی وجہ تجاویزات مافیا ہے، عوامی سماجی حلقوں نے میڈیاسروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے تجاویزات اور ہوشرباء مہنگائی کے خلاف آپریشن سمیت معاملات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے، عوامی حلقوں نے افسران بالا کو کی توجہ مبعوث کرواتے ہوئے بتایا کہ مین روڈ کے دونوں اطراف پر فٹ پاتھ اور پارکنگ کے لئے کارپٹ روڈ کے علاؤہ ٹف ٹائل روڈ موجود ہے، اگر ریڑھی بانوں کو سختی سے حد بندی کرکے ٹف ٹائل روڈ پر رہنے کا پابند کیا جائے تو تجاویزات پر قابو کے ساتھ روڈ صاف ہونے سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوجائے گا، روڈ پر پارکنگ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس سختی سے عمل درآمد کرئے اور کوٹلہ بھمبر روڈ پر موجود پارکنگ سنٹر میں پارکنگ کا پابندکرئے نیز بھمبر روڈ پر جگہ جگہ رکشہ اسٹیڈ کو متبادل جگہ یا ایک وقت میں ایک دو رکشے کو روڈ پر کھڑاہونے کی اجازت دے تو مسائل بڑی حد تک حل ہوسکتے ہیں، عوامی سماجی حلقوں کا کہناہے کہ علاقہ کوٹلہ کو علاقہ غیر نہ بنایا جائے،ادارے اپنی رٹ قائم کریں اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائیں، اے سی کھاریاں اور متعلقہ ادارے توجہ طلب اپیل پر نوٹس لیں اور کوٹلہ کے مسائل فی الفور حل کروائیں
