DPO گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔

DPO گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری۔
ضلع بھر میں کاروائیوں کے دوران1 ملزم اشتہاری سمیت10ملزمان گرفتار،2عدد موٹر سائیکل، نقدی،کلاشنکوف،2عدد پسٹل30بور، 1کلو سے زائد چرس،اورشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم تہذیب ولد اشرف سکنہ کڑیانوالہ کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 2عدد موٹر سائیکل اور نقدی10ہزار روپے برآمدکر لیے گئے۔
ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ ساجد حسین ولد محمد نواز سکنہ سوہل غربی 2۔ محمد رفیع ولد ہاشم علی سکنہ ساروکی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چرس، 24بوتل شراب اور وٹک برآمد کر لی جبکہ تھانہ گلیانہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش احسان الہی ولد محمد اکبر سکنہ باہروال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے چرس برآمد کر لی۔
تھانہ منگوال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اشتہاری(کیٹگری B) تنویر احمد ولد غلام حسین سکنہ چک گل کو گرفتار کر کیا۔
ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ بردار امتیاز حسین ولد فضل حسین سکنہ سمن پنڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف برآمد کر لی جبکہ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار نبیل احمد ولد شکیل احمد سکنہ گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لی۔
ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 1 نفیس فضل ولد فضل احمد سکنہ گجرات 2۔ صدام حسین ولد بشیر سکنہ بھٹیاں 3۔ سفیر حسین ولد محمد اکرم سکنہ گجرات کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور، چرس اور شراب برآمد کر لی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*