بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے سالانہ انتخابات 2023 چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے صدارت کے لیے میدان مار لی

بار ایسوسی ایشن کھاریاں کے سالانہ انتخابات 2023 چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے صدارت کے لیے میدان مار لیاچوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے 310 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل
امیدوار ملک محمدنوازاعوان ایڈووکیٹ نے 190 ووٹ حاصل کیے۔چوہدری محمد طیب ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری کے لیے 319 ووٹ حاصل کیے اور مد مقابل امیدوار چوہدری محمد ایاز پسوال ایڈووکیٹ نے 181 ووٹ لیے ۔محمد نسیم چوہان 321 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوگئے۔جبکہ ان کے مخالف اشتیاق علی بھٹی 171 ووٹ لے کر ناکام ہوگئےچوہدری اجمل اقبال ٹوپہ ایڈووکیٹ301 ووٹ لےکرفنانس سیکرٹری منتخب جبکہ ان کے مدمقابل میاں سہیل اختر نے 191 ووٹ لیے۔شان رضا وڑائچ نے بطور لائبریرین 328 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف امیدوار ظفر اقبال قریشی نے 168 ووٹ لیے۔امیدوار برائے آڈیٹر راجہ ضیاء القمر نے 329 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مخالف ممریز علی 174 ووٹ لے سکے۔یاد رہے کہ نو منتخب صدرچوہدری ناصر احمد چھپر پی ٹی آئی ضلع گجرات کے سینئر رہنما بھی ہیں اور۔سابق امیدوارپنجاب صوبائی اسمبلی بھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*