- (گجرات ڈسٹرکٹ رپوٹر)(راجہ عامر محمود سے)
ایس ڈی او گلیانہ کی سادگی ؟غفلت ؟یا ملی بھگت سائلین لٹنے لگے وفاقی وزیر خرم دستگیر اور چیف ایگزیکٹو گیپپکو سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیل کے مطابق گیپکو سب ڈویژن گلیانہ میں سالہا سال سے درخواستیں پینڈنگ پڑی ہوٸی ہیں کسی کوٸی سنواٸی نہیں جو نوٹ دیتا ہے اس کا کام ہو جاتا ہے کٸی لوگوں کے پیسے دینے کے باوجود بھی کام پینڈنگ ہیں چند ایک کے علاوہ ہر اہلکار نے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں ۔جس کو جو ملتا ہے وہ اسے اینٹھ لیتا ہے ۔ایس ای سرکل گجرات ، ایکسٸن کھاریاں کو بتانے کے باوجود کوٸی ٹس سے مس نہیں اگرکسی کے خلاف کوٸی کارواٸی ہے تو کس چھوٹے اہکار کے خلاف کارواٸی کرکے شکاٸت کنندہ کو مطمٸن کردیا جاتا ہے ۔او کٸی ساٸلین کوتو ڈرا دھمکا بھی لیا جاتا ہے ۔ ایس ڈی او گلیانہ کا ساٸلین کے ساتھ رویہ بھی مناسب نہیں دیہاتی سادہ لوح اور غریب عوام شکاٸت کریں تو کس کو کریں عوامی حلقوں کی جانب سے وفاقی وزیر خرم ستگیر اور چیف ایگزیکٹو گیپکو عمر ایوب سے اپیل کی گٸی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جاٸے تاکہ ساٸلین کی دادرسی ہوسکے ۔اور پینڈنگ مساٸل حل ہو سکیں